فردوس جمال کی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی اداکاری پر تنقید

فردوس جمال کی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی اداکاری پر تنقید

فردوس جمال کی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی اداکاری پر تنقید

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور مقبول اداکار ہمایوں سعید پر تنقید کی تیر چلا دی ہے۔

جی این این کے پروگرام دیس بک میں شرکت کے دوران انہوں نے دونوں اداکاروں کی اداکاری اور شخصیت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ماہرہ خان کے حوالے سے فردوس جمال نے اپنی سابقہ بات پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ ان کی عمر ہیروئن کے کردار کے لیے موزوں نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ماہرہ خان کو 90 فیصد لوگ پسند کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ باقی لوگوں کی طرح پاگل ہیں۔

اسی طرح ہمایوں سعید پر تنقید کرتے ہوئے فردوس جمال نے انہیں ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید کو اس جگہ بھی کاسٹ کرلیا جاتا ہے جہاں ان کی ضرورت نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمایوں سعید اپنے وسائل کو استعمال کرکے انہیں کیش کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

فردوس جمال کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے فردوس جمال کی حمایت کی جبکہ کچھ نے ان کی تنقید کی۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ فردوس جمال کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے لیکن انہیں دوسرے اداکاروں کو بے عزت نہیں کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں