ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق تمام ٹیکس دہندگان کو 30 ستمبر 2024 تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے ہوں گے۔

ایف بی آر نے واضح کردیا ہے کہ جو افراد مقررہ تاریخ تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈیفالٹ کی صورت میں واجب الادا ٹیکس پر یومیہ 0.1 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

فرد کے لیے کم از کم جرمانہ ایک ہزار روپے اور دیگر کیٹگریز کے لیے 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں اور دکانداروں کو بھی سخت ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس اسکیم میں رجسٹریشن کروا لیں۔

غیر رجسٹرڈ دکانوں کو پہلے ڈیفالٹ پر سات دن اور پھر 20 دن کے لیے سیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دکاندار پر پہلے ڈیفالٹ پر پانچ کروڑ روپے اور ہر اگلے ڈیفالٹ پر 20 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں