Archive

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا مقام تبدیل، دبئی منتقل

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا مقام تبدیل، دبئی منتقل

ڈھاکہ/دبئی: بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اب یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے بھرپور کوششیں کیں لیکن مختلف ممالک کی حکومتوں کی جانب سے سفری پابندیوں کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے اس حوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں یہ ٹورنامنٹ نہ ہونا بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے بی سی بی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنانا چاہتے تھے۔

ایلارڈائس نے مزید کہا کہ آئی سی سی مستقبل قریب میں بنگلہ دیش میں کوئی اور عالمی کرکٹ ایونٹ کا انعقاد کرے گا۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ اب متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 3 اکتوبر سے ہوگا اور 20 اکتوبر تک جاری رہے گا۔میچز دبئی اور شارجہ کے اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button