کھانے پکانے کا شوق ،ٹرک ڈرائیور مشہور شخصیت بن گیا

کھانے پکانے کا شوق ،ٹرک ڈرائیور مشہور شخصیت بن گیا

نئی دہلی:کھانے پکانے کا شوق ،ٹرک ڈرائیور مشہور شخصیت بن گیا.

بھارت میں ایک ٹرک ڈرائیور نے اپنی زندگی کو مکمل طور پر بدل کر دکھایا ہے۔ راجیش راوانی نامی یہ شخص تقریباً 20 سالوں سے سڑکوں پر ٹرک چلا رہا تھا لیکن آج کل وہ یوٹیوب پر ایک مشہور شخصیت بن چکے ہیں۔

راجیش کو کھانا پکانے کا بہت شوق تھا اور انہوں نے اپنے اس شوق کو پیسہ کمانے کا ذریعہ بنا لیا۔ انہوں نے یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا اور اس پر کھانا پکانے کی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں۔ آج کل ان کے یوٹیوب چینل پر 1.86 ملین سبسکرائبرز ہیں اور وہ اپنی ویڈیوز سے ماہانہ 4 سے 5 لاکھ روپے تک کما لیتے ہیں۔

راجیش نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی پہلی ویڈیو بنائی تھی تو انہوں نے اس میں اپنی آواز استعمال کی تھی لیکن لوگوں نے انہیں کمنٹس میں اپنا چہرہ دکھانے کا کہا۔ اس کے بعد ان کے بیٹے نے ان کی ایک ویڈیو بنائی اور اسے یوٹیوب پر پوسٹ کیا جسے ایک دن میں 4 سے 5 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

راجیش کی کامیابی کا راز ان کی محنت، لگن اور اپنے کام کے لیے جذبہ ہے۔ انہوں نے اپنی ویڈیوز میں بہت سادگی اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے جس نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

راجیش نے بتایا کہ یوٹیوب سے ہونے والی آمدنی سے انہوں نے حال ہی میں ایک نیا گھر بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈرائیوری اور یوٹیوب دونوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ان کی فیملی نے ان کا بہت ساتھ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں