بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ: محکمہ موسمیات کا الرٹ

بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ: محکمہ موسمیات کا الرٹ

کوئٹہ: بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ: محکمہ موسمیات کا الرٹ

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں موسمی صورتحال تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے جہاں محکمہ موسمیات نے 6 ڈویژنز میں شدید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، نصیر آباد، سبی اور لورالائی میں آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے۔ اسی طرح قلات اور مکران ڈویژنز میں بھی اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کوئٹہ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی ،شیرانی، کوہلو، بولان اور ہرنائی سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد، لورالائی، زیارت، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ میں بھی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں 48 ملی میٹر، بار کھان میں 14 ملی میٹر، خضدار میں 11 ملی میٹر، سبی میں 03 ملی میٹر اور لسبیلہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ قلات، نوشکی، خضدار، لسبیلہ، آواران، خاران، کیچ اور گودار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

دوسری جانب، سکھر میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میئر سکھر کے مطابق سکھر میں موجودہ صدی اور 77 سالہ تاریخ کی تیز ترین برسات ریکارڈ کی گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں 290 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ 2022ء میں 12 روز میں ہونے والی 374 ملی میٹر بارش سے بھی زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں