کراچی میں آسمان پر سپر بلیو مون کا نظارہ کل ہو گا

کراچی میں آسمان پر سپر بلیو مون کا نظارہ کل ہو گا

کراچی میں آسمان پر سپر بلیو مون کا نظارہ کل ہو گا

کراچی : کل رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک نایاب فلکیاتی واقعہ رونما ہو رہا ہے جسے ’سپر بلیو مون‘ کہا جاتا ہے۔ یہ سال کا پہلا سپر مون ہے اور اگلا سپر مون 2037 میں دیکھنے کو ملے گا۔

سپر بلیو مون دراصل دو الگ الگ فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہے۔ جب چاند زمین کے قریب ترین نقطے پر آ جاتا ہے تو اسے سپر مون کہتے ہیں۔ اس وقت چاند معمول کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ جبکہ بلیو مون کا مطلب ہے کہ ایک ہی موسم میں چار مکمل چاند نظر آنا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق، آج رات 11:26 بجے پاکستان میں سپر بلیو مون کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ اس سیزن کا تیسرا بلیو مون ہے اور اس طرح کے واقعات اوسطاً ہر 10 سے 20 سال بعد ہوتے ہیں۔

سپر بلیو مون صرف ایک خوبصورت نظارہ ہی نہیں بلکہ سائنسدانوں کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہے۔ یہ زمین اور چاند کے درمیان تعلق اور کشش ثقل کے اثرات کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔

آپ اس نایاب نظارے کو کھلی جگہ یا کسی عمارت کی چھت پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔ دوربین یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے اسے اور بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

سپر بلیو مون کو دیکھنے کے لیے کسی خاص آلات کی ضرورت نہیں ہے، تاہم آلودگی سے پاک اور کھلی جگہ پر اسے زیادہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق اگلا سپر بلیو مون 2037 میں دیکھنے کو ملے گا۔ اس لیے یہ موقع ہر کسی کے لیے ایک یادگار لمحہ بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں