پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو شدید اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان غالب رہا۔ اس کے نتیجے میں انڈیکس 78,000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو پار کرتے ہوئے نیچے آ گیا۔

سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور فوری منافع کے حصول کے رجحان کی وجہ سے 63 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں اور سرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد روپے کا نقصان ہوا۔

کاروباری دن کے دوران چھوٹے اسٹاکس میں خریداری کی کوشش کی گئی جس سے ایک وقت کے لیے انڈیکس میں 317 پوائنٹس کی معمولی تیزی بھی دیکھی گئی۔ تاہم، پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور تیزی کے اثرات ماند پڑ گئے۔

دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 589.30 پوائنٹس کی کمی سے 77,980.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، کے ایس ای 30 انڈیکس 176.02 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 470.37 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1022.90 پوائنٹس کم ہو کر بالترتیب 25,002.37 پوائنٹس، 49,960.36 پوائنٹس اور 124,626.51 پوائنٹس پر بند ہوئے۔

کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں 1.25 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 41 کروڑ 51 لاکھ 70 ہزار 050 حصص کے سودے ہوئے۔ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 444 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 122 کے بھاؤ میں اضافہ، 278 کے داموں میں کمی اور 44 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں