سنجے دت کا برطانوی ویزہ منسوخ ہونے پر ردعمل

سنجے دت کا برطانوی ویزہ منسوخ ہونے پر ردعمل

سنجے دت کا برطانوی ویزہ منسوخ ہونے پر ردعمل

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت نے حال ہی میں برطانیہ کا ویزا منسوخ ہونے کے بعد پہلی بار میڈیا سے بات کرتے ہوئے برطانوی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

سنجے دت کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے پہلے ان کا ویزہ جاری کیا اور تمام ادائیگیاں اور کاغذات مکمل کرنے کے بعد اچانک ویزہ منسوخ کردیا۔

اداکار نے سوال اٹھایا کہ اگر ویزہ منسوخ کرنا تھا تو پھر ابتدا میں ویزہ کیوں جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو اپنے قوانین کو سمجھنے میں ایک مہینہ لگا۔

سنجے دت نے اسے برطانوی حکومت کا غلط قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں لیکن اس طرح کی کارروائی سے انہیں تکلیف ہوئی ہے۔

سنجے دت نے برطانیہ کے موجودہ حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بہت سے فسادات ہو رہے ہیں اور بھارتی حکومت نے بھی شہریوں کو برطانیہ کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس لیے وہ ویزہ منسوخ ہونے سے زیادہ پریشان نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں