Archive

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان

بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، اور اگر پی ٹی آئی کے لوگ ان واقعات میں ملوث پائے جائیں تو وہ معافی مانگ لیں گے۔اس کے علاوہ اگر کوئی پارٹی کارکن ملوث ہوا تو انہیں پارٹی سے نکال دیں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ بہت ساری فوٹیجز موجود ہیں کہ پی ٹی آئی راولپنڈی کے کچھ مقامی تنظیمی عہدیداران پٹرول بم حساس عمارتوں پر پھینک رہے تھے، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ اگر کوئی تنظیمی عہدے دار حساس عمارتوں پر پٹرول بند پھینکنے میں ملوس ہے تو اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ مافیا پیسے خرچ کر کے پاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں، آپ نے ہمیں نواز شریف اور زرداری کی کرپشن کی کہانیاں سنائیں، اب الیکشن میں دھاندلی کر کے انہی لوگوں کو مسلط کیا، فوج قومی ادارہ ہے اس کا تحفظ ہم سب کا ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہا 9 مئی کے متاثرین ہم ہیں، ہمیں انصاف چاہیے، 9 مئی سے ڈرتا تو جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہ کرتا، کیا صرف آئی ایس پی آر کی عزت ہے اور ایک پارٹی کے سربراہ کی کوئی عزت نہیں ہے، میرے اغوا پر مجھ سے معافی مانگی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تب معافی مانگوں گا جب نو مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں گی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ثابت ہوا کہ میری پارٹی کا ایک بندہ بھی جلاو گھیراو میں ملوث ہےاسے پارٹی سے نکال دوں گا اور معافی مانگ لوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ ثبوت آپ کے پاس پڑے ہیں، آپ انہیں کیوں چھپا رہے ہیں، ثبوت چھپانا جرم ہے، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button