کینیڈین وزیراعظم کو دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

کینیڈین وزیراعظم کو دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

کینیڈین وزیراعظم کو دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

کینیڈین پولیس نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے بتایا کہ اونٹاریو میں ایک شخص پر وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف دھمکیاں دینے کا الزام ہے، اس سے چند ہفتے قبل دو دیگر افراد کو اسی طرح کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کینیڈین پولیس نے کہا کہ 33 سالہ شخص نے مبینہ طور پر ایک آن لائن ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وزیرِ اعظم، پولیس اور کسی بھی اہلکار کو پرتشدد دھمکیاں دی گئیں۔

گزشتہ ماہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد کینیڈا کے وزیر برائے تحفظِ عامہ ڈومینک لیبلانک نے کہا کینیڈا کے سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار زیادہ چوکس ہو گئے ہیں۔

گزشتہ مہینے پولیس نے البرٹا کے دو افراد پر ٹروڈو اور دیگر کینیڈین سیاسی رہنماؤں کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں