پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ

پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ

پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ

پاکستان کے موسمیاتی محکمے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی شدید خطرہ ہے۔

سندھ میں مٹھی، سانگھڑ، میرپورخاص، مٹیاری، جامشورو، عمرکوٹ، تھرپارکر، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور آس پاس کے علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں پوٹھوہار ریجن، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور گردونواح میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

ان علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے اربن فلڈنگ کا شدید خطرہ ہے۔ NDMA نے عوام کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے چند اہم ہدایات جاری کی ہیں:

حفاظتی تدابیر:

* سیلاب کے پانی سے بچنے اور سیلاب زدہ علاقوں سے دور رہیں۔

* پانی کی لیکج کو روکنے کے لیے چھتوں اور کھڑکیوں کو مناسب طریقے سے سیل کریں۔

* پانی کے جمع ہونے سے بچنے کے لیے گٹر اور نکاسی کے نظام کو صاف کریں۔

* باہر کی کوئی بھی ڈھیلی چیز محفوظ رکھیں۔

* کھلے مین ہولز سے آگاہ رہیں۔

* تیز بارش کے دوران شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے برقی آلات کو ان پلگ کریں۔

* گیلے ہاتھوں سے برقی آلات کو مت چھوئیں۔

* چھ انچ کا سیلابی پانی پیدل افراد کیلئے نقصان دہ بن سکتا ہے۔

* محض ایک فٹ سیلابی پانی کا ریلہ گاڑی کو بہا سکتا ہے۔

* سیلاب کے دوران پل خطرناک ہو سکتے ہیں اگر پانی تیزی سے بہہ رہا ہو تو انہیں عبور کرنے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں