وزیراعلیٰ سندھ کا بجلی بنانے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا بجلی بنانے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا بجلی بنانے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے کا اعلان

کراچی : سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے میں بجلی بنانے اور تقسیم کرنے والی نئی کمپنی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ توانائی بحران کا مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور صوبہ تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ ملک کی 70 فیصد گیس بھی پیدا کرتا ہے اور مشکل وقت میں سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کراچی کو ملک کا اقتصادی مرکز اور سب سے زیادہ آمدنی پیدا کرنے والا شہر قرار دیا۔

مراد علی شاہ نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سندھ حکومت نے کراچی میں امن قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں مسائل موجود ہیں لیکن سندھ حکومت کبھی ہار نہیں مانیں گی اور شہر سے دہشت گردی سمیت دیگر جرائم کا مکمل خاتمہ کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں