یورپی یونین کے پروجیکٹ کے تحت پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تربیتی ورکشاپ

یورپی یونین کے پروجیکٹ کے تحت پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تربیتی ورکشاپ

یورپی یونین کے پروجیکٹ کے تحت پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تربیتی ورکشاپ

لاہور: یورپی یونین کے پروجیکٹ مستحکم پارلیمان کے زیر اہتمام بھوربن میں اسٹریٹیجک پلاننگ کمیٹی کے اراکین کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان تھے۔پنجاب اسمبلی کی اسٹریٹیجک پلاننگ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئیسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے کام کو بہتر بنانے کے لیے بھر پور تعاون کریں گے۔

انہوں نے ارکانِ اسمبلی کو پارلیمانی معاونین فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔سپیکر نے کہا کہ وہ پچھلی دو دہائیوں سے اسمبلی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور بڑھانے کے لیے کوشاں ہوں، آئندہ بھی صوبائی اسمبلی پنجاب کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بطورسپیکر ایوان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہوں، حکومتی نگرانی کے لیے قائمہ کمیٹیوں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ممبران کی اسمبلی کی کارروائیوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ورکشاپ میں سپیکر کی قیادت میں ایس پی سی کے اراکین نے 2019-23 کے پچھلے اسٹریٹیجک پلان کا جائزہ لیا۔پ

نجاب اسمبلی کی اسٹریٹیجک پلاننگ کمیٹی کے اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ صوبہ پنجاب کے 12کروڑ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ایک مضبوط اور موثر صوبائی اسمبلی ضروری ہے۔

اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک موثر قانون ساز اسمبلی اپنے بنیادی فرائض، قانون سازی، نگرانی اور نمائندگی کو بہتر طریقے سے پورا کر سکتی ہے۔

ورکشاپ میں اراکین اسمبلی زکیہ شاہنواز خان، ملک احمد سعید خان، امجد علی جاوید، چوہدری افتخار حسین چھچر، سردار اویس خان درشک، سابق سینٹر سردار محسن خان لغاری، سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب، ایڈیشنل سیکرٹری ملک خلیل احمد، ایڈوائزر ٹو سپیکر اسامہ خاور، ڈائریکٹر آئی ٹی طارق محمود، ڈائریکٹرز PDUآصفہ خان، عطااللہ اویس،قر العین، ملک سلطان سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں