مریم نواز کی ہدایت پر سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز

مریم نواز کی ہدایت پر سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز

مریم نواز کی ہدایت پر سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز کو سوشیو اکنامک رجسٹری کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت صوبے بھر میں گھروں کی گنتی کی جائے گی اور ہر گھرانے کا معاشی سٹیٹس بھی درج کیا جائے گا۔ دیہات میں مویشیوں کی گنتی بھی اس رجسٹری کا حصہ ہوگی۔ صوبے بھر میں 5 ہزار رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

اس منصوبے کے تحت رجسٹریشن کرانے والے افراد سوشل پروٹیکشن پروگرامز کے حقدار ہوں گے۔ ان میں ای بائیک، روشن گھرانہ سولر پروگرام، ہمت کارڈ، کسان کارڈ اور دیگر سوشل پروٹیکشن پروگرامز شامل ہیں۔ رجسٹرڈ شہری ہیلتھ کارڈ، لائیو سٹاک کارڈ اور سکالرشپ پروگرام میں بھی اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔

عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے، رجسٹریشن گھر بیٹھے بھی آن لائن ویب پورٹل www.pser.punjab.gov.pk پر کی جا سکتی ہے۔ اضافی معلومات کے لیے ہیلپ لائن 02345-0800 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ “مستند ڈیٹا کی موجودگی سے حق اصل حقدار کو ملے گا، اور سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ میں رجسٹریشن کو آسان بنایا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ سے حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔” انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن سینٹرز پر آنے والے شہریوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں