لاہور، چوری کا جھوٹا الزام لگا کر بچوں پر تشدد کرنے والے 3ملزمان گرفتار

لاہور، چوری کا جھوٹا الزام لگا کر بچوں پر تشدد کرنے والے 3ملزمان گرفتار

لاہور، چوری کا جھوٹا الزام لگا کر بچوں پر تشدد کرنے والے 3ملزمان گرفتار

تھانہ گجر پورہ کے علاقے میں چوری کا جھوٹا الزام لگا کر 2 معصوم بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ گجرپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: 16 جولائی سے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان حسن، ولید اور بدر نے ذاتی رنجش پر 15سالہ فیضان اور 16سالہ نوید پر چوری کا جھوٹا الزام لگایا اور گرم استری سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کے لیے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ کر دیا گیا۔

ایس پی سیول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ گجرپورہ محمد آصف ادریس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے، انسانیت اور سماج کے دشمن کسی صورت پولیس سے بچ نہ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں