ڈاکوؤں نے پولیس کو چکما دے کر درجنوں موٹر سائیکلیں ٹکانے لگا دیں

ڈاکوؤں نے پولیس کو چکما دے کر درجنوں موٹر سائیکلیں ٹکانے لگا دیں

ڈاکوؤں نے پولیس کو چکما دے کر درجنوں موٹر سائیکلیں ٹکانے لگا دیں

چونیاں: ڈاکوؤں، چوروں کی دیدہ دلیری، پولیس کو چکما دے کر درجنوں موٹر سائیکلیں ٹکانے لگا دیں،نواحی 17 چک سیوریج کے تالاب سے 13 موٹر سائیکل کی چیسی برآمد.

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ابھی اور درجنوں چیسیز تالاب میں موجود ہیں پولیس کھوج لگائے تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 17 چک، سیوریج کے تالاب سے موٹر سائیکل کی 13 چیسی برآمد ہوئی ہیں نامعلوم موٹر سائیکل ڈکیت گینگ و چور، مسافروں سے موٹر سائیکلیں اور دیگر اشیاء چھین لیتے ہیں.

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ گینگ کے کرندے ڈکیتی کی گئی موٹر سائیکل کو کھول کر، سامان فروخت کر دیتے ہیں جبکہ چیسی کو غیب کرنے کیلئے تالاب میں پھینک دیتے ہیں ڈکیت و چور گینگ کے کرندے چیسی پر نمبرنگ ہونے کی وجہ اور خود کو سیف کرنے کیلئے چیسی تالاب میں ڈبو دیتے ہیں۔

گاؤں کے افراد نے تھانہ چھانگا مانگا کو اطلاع دی تو پولیس کی موجودگی میں موٹر سائیکل کی 13 چیسی تالاب سے نکال لیں گئیں، علاقہ مکینوں نے مزید میڈیا کو بتایا کہ تالاب میں اور بھی درجنوں موٹر سائیکل کی چیسی موجود ہیں پولیس تلاش کرے تو ملزمان کا سراغ لگائے گینگ سے بڑے انکشافات ہوں گے۔

ایس ایچ او ارسلان احمد خان نے موقف میں کہا کہ موٹر سائیکل کی 13 چیسی برآمد ہوئی ہیں جبکہ چیسی نمبر رگڑے ہوئے ہیں تحقیقات کر رہے ہیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں