غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے 2 ملازمین جاں بحق

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے 2 ملازمین جاں بحق

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے 2 ملازمین جاں بحق

مذاکرات کا دور شروع ہونے کے باوجود اسرائیل کی بمباری اور حملے کم نہ ہو سکے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں کم از کم 87 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں نُصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک فضائی حملے میں دس افراد شہید ہوگئے، جن میں تین مقامی صحافی بھی شامل ہیں۔

شجاعیہ محلے میں اسرائیلی فوج نے حماس کے دہشت گرد عناصر کو لڑائی کے دوران ختم کر دیا ہے، جس کے دوران سرنگوں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے اعلان کیا ہے کہ البُریج کیمپ میں دو ملازمین جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زیادہ افراد کو شہید کردیا گیا ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں