Archive

علاقائی سلامتی کیلئے پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے، میتھو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے.امریکا پاکستان کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری رابطوں پر یقین رکھتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے معاملات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اس حوالے سے پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پر شراکت داری جاری رہے گی، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات، براہ راست بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں تاہم پاک بھارت مذاکرات کی رفتار، دائرہ کار اور کردار کا تعین دونوں ملکوں کو کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری رابطوں پر یقین رکھتا ہے، مستقبل میں بھی پاکستان کےساتھ علاقائی سلامتی پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button