سپر ایٹ مرحلے کا آغاز، جنوبی افریقہ اور امریکی ٹیم کا آج آمنا سامنا ہو گا

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلہ آج سے آج ہو گا۔سپر آٹھ مرحلے میں آج جنوبی افریقہ اور میزبان امریکی ٹیم کا آمنا سامنا ہوگا۔

جنوبی افریقہ نے اپنے تمام چاروں میچز نیپال، بنگلہ دیش، نیدر لینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے جبکہ یو ایس اے نے اپنے چار میچز میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

امریکی ٹیم کا پہلا میچ آئرلینڈ کے خلاف بارش کی نذر ہوگیا تھا پھر اسے بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست اٹھانی پڑے اس کے بعد اگلے میچ میں پاکستان ٹیم کے خلاف سپر اوور میں میچ اپنے نام کیا اور آخری گروپ میچ میں کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی یوں امریکی ٹیم 5 پوائنٹس کی بدولت سپر ایٹ مرحلے میں پہنچی۔

میگا ایونٹ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ 1 میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم شامل ہے۔

دوسری جانب میگا ایونٹ میں بارہ ٹیموں کا سفرختم ہوگیا ہے اور ٹیمیں وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئیں ہیں۔

Exit mobile version