Archive

اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات اور مالا کنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے شمالی وزیرستان، پاراچنار، لوئر دیر، ہنگو اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ چارسدہ اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی اور زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ تھا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 98 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button