لسبیلہ، پولیس کی گاڑی کو حادثہ، 5 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

لسبیلہ، پولیس کی گاڑی کو حادثہ، 5 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

لسبیلہ میں پولیس موبائل کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس موبائل کو افسوسناک حادثہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں دبئی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں معمول کی گشت پر موجود پولیس موبائل کا ٹائر اچانک پھٹ گیا جس کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والے اہلکاروں کا تعلق بیلہ اور اوتھل سے ہے، پولیس موبائل دریجی سے اوتھل جا رہی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں