انٹرٹیمنٹ

فلم سردار جی 3 بائیکاٹ کے باوجود دلجیت دوسانجھ کا کم بیک، ’نو انٹری 2‘ سائن

فلم کی شوٹنگ اکتوبر 2025 سے شروع ہو گی اور اس کے لیے یونان، اٹلی اور بھارت میں شوٹنگ کا شیڈول طے کیا گیا ہے

ممبئی: معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے فلم سردار جی 3 کے بائیکاٹ کے باوجود دلجیت دوسانجھ کاکم بیک، ایک اور بڑی فلم نو انٹری 2سائن کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دلجیت نے بھارتی عوام کی بائیکاٹ کی کالوں اور سوشل میڈیا پر جاری تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک اور فلم نو انٹری 2 سائن کر لی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ فلم سردار جی 3 میں ہانیہ عامر کی شمولیت پر دلجیت دوسانجھ کو بھارت میں خاصی مخالفت کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

بھارت کی جانب سے اس فلم کا مکمل طور پر بائیکاٹ بھی کیا گیا تھا جس وجہ سے یہ فلم بھارتی سینیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش نہیں کی گئی تھی۔

اگرچہ یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہوئی، تاہم بیرونِ ملک سنیما گھروں میں اس نے اچھا بزنس کیا۔

بارڈر 2 میں دلجیت کی برقراری

فلم سردار جی 3 کے بعد دلجیت کی آئندہ فلم بارڈر 2 پر بھی دباؤ تھا۔مزید برآں پروڈیوسرز کو خطوط اور درخواستیں موصول ہوئیں کہ دلجیت کو فلم سے نکالا جائے۔

بعد ازاں جب فلم کے پروڈیوسرز نے واضح کیا کہ فلم کا بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے اور دلجیت کو نکالنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو گا، تو یہ تنازع وقتی طور پر تھم گیا۔ اب لگتا ہے کہ دلجیت نے ہر قسم کے دباؤ کو نظر انداز کر کے اپنا کیریئر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دلجیت دوسانجھ اب نو انٹری 2کا حصہ

بالی ووڈ ذرائع کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے اب بالی ووڈ کی سپر ہٹ کامیڈی فلم نو انٹری کے سیکوئل نو انٹری 2میں کام کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ اکتوبر 2025 سے شروع ہو گی اور اس کے لیے یونان، اٹلی اور بھارت میں شوٹنگ کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت کی فلم میں شمولیت سے پہلے فلم کے پروڈیوسر بونی کپور نے پونے کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں ایک اہم ملاقات کی، جس کے بعد اداکار کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اگرچہ بائیکاٹ کی مہم نے پروجیکٹ کو متاثر کیا تاہم فلم سازوں نے اسے مکمل کرنے کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا: وجہ جانئے

نو انٹری 2میں تمنا بھاٹیہ اور ورون دھون بھی شامل

اطلاعات کے مطابق فلم میں بھارتی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو مرکزی خاتون کردار کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے جبکہ ورون دھون بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر انیس بزمی کریں گے، جو پہلے بھی کئی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔

نو انٹری کی پہلی فلم کا پس منظر

یاد رہے کہ 2005 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم نو انٹری نے باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل کی تھی، جسے شائقین نے خوب سراہاتھا۔اس فلم میں سلمان خان، انیل کپور، فردین خان، لارا دتہ، ایشا دیول اور سیلینا جیٹلی شامل تھیں۔ اس سیکوئل سے شائقین کو ایک بار پھر ہنسی سے بھرپور تفریح کی توقع ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دلجیت دوسانجھ کا فلم نو انٹری 2 میں سائن ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی مارکیٹ ویلیو اب بھی مستحکم ہے اور تنازعات کے باوجود پروڈیوسرز ان پر اعتماد کرتے ہیں۔ ان کے مداح بھی سوشل میڈیا پر ان کے فیصلوں کا دفاع کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ دلجیت کا انتخاب فلم سازوں کی مجبوری نہیں بلکہ مارکیٹ کی ڈیمانڈ ہے، کیونکہ ان کی موجودگی فلم کو نیا رنگ دے سکتی ہے۔ فلمی دنیا میں جب کوئی فنکار سیاست یا سرحدی تنازعات کی زد میں آتا ہے تو اس کے کیریئر پر سوال اٹھتے ہیں، لیکن دلجیت نے ثابت کیا کہ ان کا فوکس صرف کام پر ہوتا ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button