آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور امریکا کے درمیان میچ آج ہو گا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان میچ آج ڈیلس میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان جوڑ آج ڈیلس کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے پڑے گا۔
قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ امریکا کی وکٹیں باؤلرز کے لیے ساز گار ہیں لیکن ہمارا ٹیم کمبی نیشن بہترین ہے۔
فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، ہرطرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔
شعیب ملک نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے امکانات روشن ہیں۔
عبدالرزاق کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009 کی جیت نے پاکستان کی کرکٹ پر بہت مثبت اثرات مرتب کیے۔ موجودہ ٹیم کے بارے میں کہا کہ اسے کسی بھی مرحلے پر ہمت نہیں ہارنی چاہیے اور ایک ہوکر کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان پندرہ سال بعد دوبارہ ٹی ٹونٹی کا عالمی چیمپئن بنے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور امریکا کی ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی، امریکا نے پہلے میچ میں کینیڈا کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں