مریم کی دستک کا آغاز، وزیراعلیٰ‌پنجاب نے افتتاح کر دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں خواتین سمیت عوام کو گھر کی دہلیز میں مختلف خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ‘مریم کی دستک’ ہیلپ لائن کا افتتاح کر دیا۔
مریم نواز نے لاہور میں ایپ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کے لیے جو خواب دیکھا تھا آج وہ کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم دستک کے ذریعے 10 سروسز کے علاوہ دیگر 330 سروسز فراہم کریں گے، 1500 بچوں کے ساتھ مریم دستک ایپ کا آغاز کیا ہے، 70 ہزار نوکریاں نوجوانوں کو ملیں گی اور ایک ویری فکیشن کا 900 روپے فی چکر ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریم کی دستک ایپ سے ایک لاکھ نوکریوں تک لے کر جائیں گے کیونکہ نوجوان ڈگریاں لے کر پھر رہے ہیں لیکن انہیں نوکریاں نہیں مل رہیں، رمضان میں لوگوں کو دھکے پڑتے تھے جس کی تکلیف تھی اور اس بار رمضان پیکج گھروں تک پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج لوگوں کا دروازہ کھٹکھٹا کر دیا، 30 ارب کا پیکج گھروں تک پہنچایا، 32فیلڈ ہسپتال مختلف دیہاتوں میں کام کر رہے ہیں، ایکسرے لیبارٹری، گائناکالوجی اور ادویات بھی موجود ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں میں روزانہ 6 ہزار لوگوں کو علاج فراہم کررہے ہیں، آفس میں بیٹھ کر کچھ نہیں پتا چلتا، گراؤنڈ میں جاکر اصل حقائق سامنے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں جو لوگ سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے ان کےلیے لفٹرز لگوائے ہیں، بولان وین میں ڈاکٹر فارماسسٹ اور ای سی جی الٹراسائونڈ بھی محلوں گلیوں کےلیے مختص کردیے ہیں۔
مریم نواز نے بتایا کہ 30 سے 40 ہزار لوگوں کا روز کلینک اور بولان وین ہسپتال سے علاج ہو رہا ہے، ہیپاٹائٹس،کارڈیالوجی اور کینسر کی دو لاکھ کی ادویات پنجاب حکومت گھر پر فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ورچوئل پولیس اسٹیشن کی سہولت دی، خواتین تھانے جائے بغیر ویڈیو کال کے ذریعے سروسز مل سکتی ہیں اور کال اٹینڈ کرنے والی بھی خاتون ہوں گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button