وزیراعظم چین کے دورے پر روانہ، بجٹ کی تاریخ میںتبدیلی
وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے باعث وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔
وزیرمملکت برائے خزانہ کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کو وزیراعظم کے دورہ کی وجہ سے تبدیل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی واپسی پر قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 10 جون کو ہو گا، رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔
وزیرمملکت نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔