معروف اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کر لی

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے اچانک دوسری شادی کر کے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرانگی میں مبتلا کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیروز خان کی اہلیہ دعا علی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوئیں تو اداکار نے یہ خوشخبری خود مداحوں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا اور انسٹاگرام پر عروسی جوڑے میں موجود اہلیہ کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصاویر جاری کی اور انہیں اپنی زندگی میں خوش آمد ید کہا ۔
فیروز خان نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے بھی پیغام دیا کہ ’ اب ہمیں کوئی نہیں روک سکتا‘ ۔


سوشل میڈیا پر اداکار کے فینز ایک مرتبہ پھر نئی زندگی کی شروعات پر نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔
بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا تھاکہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button