کھیل
Trending

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈیوڈ سڈ لارنس 61 برس کی عمر میں چل بسے

انگلینڈ کے سابق فسٹ بولر ڈیوڈ سڈ لارنس موٹر نیورون بیماری کے باعث انتقال کر گئے

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈیوڈ سڈلارنس 61 برس کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے سابق فسٹ بولر ڈیوڈ سڈ لارنس موٹر نیورون بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔ یہ بیماری ڈیوڈ سڈ لارنس کا ایک سال سے لاحق تھی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ سڈ لارنس موٹر نیورون کی بیماری تھی جو پٹھوں کو کمزور کر دیتی ہے اور دماغ و اعصاب کو متاثر کرتی ہے۔

رائٹرز کے مطابق ڈیوڈ سڈ لارنس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے برطانوی نژاد سیام فام کرکٹر تھے۔

سابق کرکٹر ڈیوڈ سڈ لارنس کے اہل خانہ کی جانب سے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک متاثر کن شخصیت تھے جنہوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جبکہ وہ اپنی بیماری سے بھی ایک سال تک لڑتے رہے۔

اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوڈ سڈ لارنس کا دوسروں کا حوصلہ بڑھانااور ان کے بارے میں سوچنا آخری وقت تک جاری رہا اور یہی ان کی شخصیت کی اصل عکاسی کرتا ہے۔

ڈیوڈ لارنس نے انگلینڈ کے لیے 5 ٹیسٹ میچز کھیلے، گلوسٹر شائر کے لیے 280 میچوں میں شرکت کی اور کلب کے لیے 625 وکٹیں حاصل کیں۔

ابتدائی زندگی اور کرکٹ کیریئر

ڈیوڈ سڈ لارنس انگلینڈ کے لیے کھیلنے والے ایک مشہور فاسٹ باؤلر تھے۔ وہ 28 جنوری 1964 کو گلوچیسٹر میں پیدا ہوئے۔

لارنس نے 1981 میں گلوچیسٹرشائر کے لیے پروفیشنل کرکٹ میں حصہ لیا اور 1992 تک یہ سفر جاری رہا۔ اس دوران انہوں نے کمپن آن بولنگ میں اپنی رفتار اور طاقت سے خاص مقام بنایا۔

انگلینڈ کے لیے ان کا ٹیسٹ کیریئر مختصر مگر متاثر کن تھا۔ انہوں نے 1988 سے 1992 تک صرف پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے، لیکن اس قلیل مدت میں ہی انہوں نے 18 وکٹیں حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کا بہترین بولنگ پرفارمنس ایک اننگز میں 5 وکٹیں صرف 106 رنز دے کر حاصل کرنا تھا، جو ان کی کامیابی اور اثر انگیزی کی واضح دلیل ہے۔

ڈیوڈ لارنس نے 280 میچوں میں 625 گلوچیسٹرشائر کی نمائندگی کی، جس میں ان کی دوسرے کاؤنٹی کے خلاف بولنگ شاندار تھی۔

2022 میں وہ گلوچیسٹرشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئےاور یہ ان کے ترقی کی شاندار مثال تھی۔

کرکٹ چھوڑنے کے بعد لارنس نے باڈی بلڈنگ میں حصہ لیا اور برسٹل میں Dojo نامی نائٹ کلب کے مالک رہے۔

انہیں 2025 کے بادشاہی برتھ ڈے آنرز میں MBE سے نوازا گیا اور انہیں ECB کی جانب سے اعزازی نائب صدارت کی بھی عہدہ دیا گیا۔

گزشتہ روز 22 جون 2025 کو لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں گلوچیسٹرشائر اور انگلینڈ-انڈیا ٹیسٹ میچ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

جون 2024 میں انہیں موٹر نیورون بیماری (MND) کی تشخیص ہوئی۔ اگلے سال (2025) جون میں، وہ تقریر کرنے یا چلنے سے قاصر ہو گئےاور پھر 21 جون 2025 کو انتقال کر گئے۔

دوسری جانب چیئرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ رچرڈ تھامسن نے ان کے انتقال پر تعزیتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ سڈ لارنس انگلش کرکٹ کے ایک حقیقی رہنما اور ایک باہمت انسان تھے۔

ڈیوڈ سڈ لارنس نہ صرف کھیل کے میدان میں اپنی شاندار بولنگ سے پہچانے گئے بلکہ اپنی سماجی خدمات اور قائدانہ کردار کے باعث یاد رکھے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button