پاکستان
Trending

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: ایران کی جانب سے دفاع کی توثیق

ایرانی عوام اور حکومت سے جانوں کے ضائع پر اظہار تعزیت، اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نے ایران کی جانب سے دفاع کی بھرپور توثیق کر دی جبکہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایران کے عوام اور حکومت سے جانوں کے ضائع پر اظہار تعزیت کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

پاکستان متعلقہ فریقین سے قریبی رابطے میں ہے

قومی سلامتی کمیٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان متعلقہ فریقین سے قریبی رابطے میں ہے ، علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے اقدامات کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ یہ حملے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قراردادوں، متعلقہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان نے واضح مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے این ایس سی نے نطنز، اصفہان اور فردو میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ممکنہ مزید بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق سلامتی کمیٹی نے تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ تنازع کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے عالمی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ایران سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات

واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے پاکستان میں متعین سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی ، خطے میں امن و استحکام اور دیگر صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایران اسرائیل تنازع پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی اور ایران کے موقف سے آگاہ کیا۔

سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پالیسی متوازن سفارت کاری پر مبنی ہے، تاہم خطے میں جنگ کی صورت میں پاکستان کو سلامتی کے اہم چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ایران کے مختلف شہروں میں حملے جاری ہیں،ان حملوں کو ایران نے اپنی سالمیت پر حملہ قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ امریکا نے حالیہ دنوں میں ایران کے مختلف شہروں میں جوہری تنصیبات پر حملے کیے جن میں نطنز، اصفہان اور فردو شامل ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button