اسرائیل پر ایران کے بڑے پیمانے پر تازہ میزائل حملے
حملوں میں حیفہ اور تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا، برطانوی میڈیا رپورٹ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ حملوں میں مزید درجنوں میزائل داغ دیئے گئے۔ ایران نے اسرائیل کے بڑے شہروں حیفہ اور تل ابیب کو نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے اسرائیل پر کئے گئے حملوں میں حیفہ اور تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی ڈی ایف (اسرائیلی دفاعی افواج) کی جانب سے ملک بھر میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو فوراً شیلٹر ہاؤس اور دیگر جگہوں پر پناہ لینے کی بھی ہدایات جا ری کر دی گئیں ہیں۔
▶️ Another view from the moment Iranian missile landed in Haifa
— Press TV 🔻 (@PressTV) June 20, 2025
Follow https://t.co/B3zXG73Jym pic.twitter.com/AqTJxzLh0X
ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری فوٹیج میں اسرائیل کے شہر حیفہ میں ایرانی میزائل گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اسرائیل مزید سخت جواب کیلئے تیار رہے، ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کو مزید سخت جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے بند نہ ہوئے تو مزید سخت جواب کےلئے تیار رہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ امن کی کوشش کی ہے مگر اب مسلط کی گئی جنگ کے خاتمے کا واحد دشمن کی جارحیت کو بلا مشروط روکنا ہے۔
آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت چودھویں لہر
دریں اثناء آج صبح کے وقت ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت چودھویں لہر کے دوران جنوبی اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیئے گئے جس کے دوران اسرائیلی فوج کے کمانڈاور انٹیلی جنس کی عمارتوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملوں کی بارش کر دی، میزائل حملوں سے اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس اداروں کی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ، اس حملے میں اسرائیل کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کے میزائل حملوں کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے شہر بیرشیبا میں ایک میزائل گرنے سے مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔
اسرائیل کی جانب سے ایران کے 120 مقامات کا نشانہ بنانے کا دعویٰ
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ایران پر بھی گزشتہ رات کو کئی حملے کئے گئے جس میں 60 سے زائد طیاروں نے حصہ لیا اور 120 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی شہر بیرشیبا میں ابھی ہدف کا پتا نہیں چل سکا، البتہ متاثرہ مقامات سے دھواں اٹھتا نظر آ رہا ہے، اس علاقے میں سائرن بج رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے آج صبح جنوبی اسرائیل میں بیر شیبہ شہر پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں کچھ عمارتوں کو بھی نقصان ہوا جب کہ باہر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔
ایرانی میزائل حملوں میں کلسٹر مواد کا استعمال
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روزایران نےاسرائیل پر داغے گئےمیزائلوں میں کلسٹرمواد استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک میزائل فضا میں پھٹااور 8 کلومیٹرکےعلاقے میں چھوٹے چھوٹےمیزائل بکھیر دیے، چھوٹےمیزائلوں کوگرانااسرائیلی دفاعی نظام کے لیے مشکل تھا۔
رپورٹ کے مطابق کلسٹر مواد کی وجہ سے جمعرات کواسرائیل پر داغے گئے40 میزائلوں میں بیشتر نے تباہی مچائی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا
اس کے علاوہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ آج جنیوا میں ایرانی ہم منصب سے جوہری مذاکرات کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کردی۔
روس کی جانب سے ثالثی کی پیشکش
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے یہ پیش کش ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے فوری بعد ایران کے صدر مسعود پیزشکیان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کرکے کی۔
امریکی تھنک ٹینک کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے ایک تجزیہ کار نکول گریجوسکی کے مطابق روسی صدر کی اس پیش کش کا مقصد اپنے اتحادی ملک کی حفاظت کرنا ہے کیونکہ روس ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، خاص طور پر اگرایسی کسی تبدیلی کے نتیجے میں ایران میں کوئی مغرب نواز حکومت قائم ہو نے کا امکان ہو۔
واضح رہے کہ روس اور ایران نے جنوری میں فوجی تعلقات کو وسعت دینے کے ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں۔
ایران میں اسرائیلی حملوں کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند
علاوہ ازیں ایران کی حکومت نے اسرائیل کی جانب سے سائبر حملوں کے پیش نظر ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بند کردیا ہے۔
وزارت انفارمیشن نے کہا کہ شہریوں اور ملکی دفاع کے پیش نے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی حملوں کے آگے بے بس ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزایران کے سربراہ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر دو اہم پیغامات میں کہاتھا کہ جنگ کا آغاز ہوچکا ہے، صہیونی ریاست پر رحم نہیں کیا جائے گا۔
We must give a strong response to the terrorist Zionist regime.
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 17, 2025
We will show the Zionists no mercy.
ایک پوسٹ میں ایک شخص کی تصویر بھی شامل تھی جو تلوار لیے قلعے کے دروازے میں داخل ہو رہا ہے، جسے بعض مبصرین نے خیبر کے قلعے کی فتح سے تعبیر کیا ہے، جو اس بیان کو مذہبی اور تاریخی شدت دے رہا ہے۔