خیبرپختونخوا اسمبلی: الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کیخلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن عبدالسلام نے پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا کہ پی ٹی ائی اداروں کی ازادی اور خودمختاری پر یقین رکھتی ہے، فارم 47 حکومت کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کی تعینناتی کا آرڈیننس عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت اپنی مرضی کے ججز کو تعینات کر کے الیکشن ٹریبونل سے من پسند فیصلے لے گی، آرڈیننس کا اجرا انصاف اور جمہوریت کا قتل ہے۔
قرارداد میں مزید لکھا گیا کہ یہ ایوان کالے قانون کے اس آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتے ہیں، وفاق اس آرڈیننس کو فوری طور پر واپس لے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں