پاکستان
ٹرینڈنگ
بلوچستان کے ضلع کچھی میں آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک
فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے کچھی میں آپریشن کے دوران 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے، اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ تباہ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی موجیں ختم، تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں سکول دوبارہ کھل گئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔