بزنس
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ، 278.68 روپے پر بند
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہوا، جو کہ گزشتہ روز 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اس طرح، انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت کے لیے خوشخبری: گیس پیداوار کا نیا سنگ میل عبور
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے۔