Archive

ملکی معیشت کے لیے خوشخبری: گیس پیداوار کا نیا سنگ میل عبور

پاکستان پیٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا

کراچی: معیشت کے لیے اچھی خبر، پاکستان پیٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔

پاکستان پیٹرولیم کی جانب سے کوٹری نارتھ بلاک ون سے گیس کی پیداوار شروع کرنے کی اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے یومیہ گیس کی پیداوار 5.3 ملین میٹرک کیوبک فٹ ہے۔

خط کے مطابق گیس کی یومیہ پیداوار 950 پاؤنڈ فی مربع انچ کے دباؤ کے ساتھ حاصل ہو رہی ہے۔ اس گیس کی پیداوار میں پاکستان پیٹرولیم کے ساتھ یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کے مشترکہ شیئرز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

مزید بتایا گیا ہے کہ کوٹری میں دریافت کیے گئے ٹکری ون کنویں سے حاصل ہونے والی گیس کو علی آباد پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے سوئی سدرن گیس سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت ملکی توانائی کے شعبے میں ایک مثبت سنگ میل ہے، جو توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button