علاقائی
ٹرینڈنگ

تعلیم کے شعبے میں ترکیہ کیساتھ شراکت داری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں ترکیہ کیساتھ شراکت داری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے ترک وفد کو خوش آمدید کہا اور تعلیمی شعبے میں ترکیہ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے قریبی دوست ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو تعلیم کے شعبے میں بھی وسعت دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

اس سے قبل مریم نواز نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔ گرلز ہاسٹل میں 119 رہائشی کمرے ہوں گے جبکہ میس ہال، جمنیزیم، تفریحی لاؤنج اور 5 دفاتر بھی فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اور مسٹ یونیورسٹی میں جدید گوگل کلاس رومز اور ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button