بزنس
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
آج انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔
کاروباری دن کے دوران ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 72 پیسے پر پہنچ گئی تھی۔