پاکستان
سرکاری حج سکیم کے تحت حج کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
مزید 5 ہزار عازمین کے لیے درخواستوں کی وصولی کا اعلان
اسلام آباد: سرکاری حج سکیم کے تحت مزید 5 ہزار افراد کو حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے لیے اب تک 81 ہزار 500 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، تاہم موجودہ حالات کے تحت اضافی 5 ہزار کوٹے کے لیے نئی درخواستیں طلب کی جائیں گی، جس کے تحت مزید 5 ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس بار اضافی درخواستوں پر قرعہ اندازی کے بجائے "پہلے آئیے، پہلے پائیے” کے اصول پر کنفرم حج ٹکٹ فراہم کیا جائے گا۔
مزید برآں وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 دن کا وقت مقرر کرنے کی تجویز دی ہے، جس پر غور جاری ہے۔