کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بیمار رہا، اب چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہوں: فخر زمان

صائم ایوب دنیا کے ٹاپ پلیئر بن سکتے ہیں، ان کی جلد صحتیابی کی دعا ہے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ اب میں مکمل فٹ ہو چکا ہوں اور پاکستان کے اگلے انٹرنیشنل ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فخر زمان نے بتایا کہ بہت سے لوگ اس بات سے ناواقف ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد وہ کافی عرصے تک خراب صحت کا شکار رہے، جس کی وجہ سے انہیں قومی ٹیم سے باہر رہنا پڑا۔ تاہم اب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں اور پاکستان کے اگلے انٹرنیشنل ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فخر زمان نے کہا کہ انہوں نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دورے اس لیے نہیں کیے تاکہ وہ خود کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل طور پر فٹ اور تیار کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ان کے کیریئر کے لیے ہمیشہ خاص رہا ہے کیونکہ ان کا کیریئر بھی چیمپئنز ٹرافی سے شاندار انداز میں شروع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو 25 جنوری تک مکمل کرنے کا حکم

صائم ایوب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ وہ ایک بہترین کرکٹر ہیں اور ان کی مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صائم ایوب اگلے چار سے پانچ سال کرکٹ کھیلتے رہے تو وہ دنیا کے ٹاپ پلیئرز میں شامل ہوں گے۔

فخر زمان نے مزید کہا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ انہیں بابر اعظم، محمد رضوان اور صائم ایوب جیسے کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ ترجیح اوپننگ رہی ہے، لیکن وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button