بزنس
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ، اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت بڑھ گئی
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا

کراچی: انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے کے بعد 278 روپے 67 پیسے پر بند ہوئی۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے 1.5 لاکھ خالی اسامیاں ختم کر دیں، وزیر خزانہ
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 7 پیسے ہوگئی۔