بزنس

پاکستان سٹاک ایکسچینج: کاروباری دن میں ملا جلا رجحان

100 انڈیکس 202 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

کاروباری دن کے اختتام پر100 انڈیکس 202 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ116,052 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر کے دوران100 انڈیکس 3,165 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور انڈیکس کیکم ترین سطح 113,677 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

آج بازار میں79 کروڑ شیئرز کے سودے39 ارب روپے کی مالیت میں طے پائے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں42 ارب روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن14,520 ارب روپے رہ گئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button