بزنس
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 62 پیسے کی سطح پر بند ہوا
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 62 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
اس سے قبل گزشتہ سیشن میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 56 پیسے تھی، جس کا مطلب ہے کہ آج ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اور بھارتی عوام بچھڑے ہوئے کزنز ہیں: ہانیہ عامر
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 14 پیسے اضافے کے ساتھ 280 روپے تک پہنچ گئی۔