بزنس
سونے کی فی تولہ قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری
سونا فی تولہ 700 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہو گیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی آئی ہے۔
کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس پر گیس لیوی عائد کرنے کا مطالبہ
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونا بھی 600 روپے سستا ہو گیا ہے، اور اب اس کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بھی 7 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 632 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔