لائف سٹائل

ریما خان پر کروڑوں کے فراڈ کے الزامات

شاہد رفیق کی جانب سے ان پر فراڈ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریما خان ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار ایک شخص شاہد رفیق کی جانب سے ان پر فراڈ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

شاہد رفیق، جو قطر میں ملازمت کرتے ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ریما خان کی فلم لو میں گم میں سرمایہ کاری کی تھی، تاہم ان کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا گیا۔

شاہد رفیق کے مطابق 2009 میں وہ قطر سے لاہور واپس آئے تھے تاکہ پراپرٹی خرید سکیں۔ اس دوران ان کی ملاقات ریما خان کی بہن مائرہ خان سے ہوئی، جو ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ تھیں۔ مائرہ خان نے شاہد کو فلم میں سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ دیا اور منافع کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا نہایت آسان ہے،حریم شاہ

شاہد کا کہنا ہے کہ مائرہ خان نے ان کی ملاقات ریما خان سے بھی کروائی، جس کے بعد شاہد نے پیسے منتقل کیے۔ تاہم، مائرہ خان نے بعد میں پلاٹس فروخت کرنے سے انکار کر دیا اور شاہد سے مزید رقم کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button