Archive

ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی۔
پاکستان میگا ایونٹ میں شریک واحد ٹیم ہے جس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا تاحال اعلان نہیں کیا، قومی ٹیم 15 رکنی اسکواڈ اور تین ریزرو کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کا دورہ کرنے والی 18 رکنی ٹیم میں سے 3کھلاڑیوں حسن علی، عرفان نیازی اور سلمان علی آغا ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، انہیں ٹریول ریزورز کھلاڑیوں میں رکھا جائے گا۔
کپتان بابراعظم، ابرار احمد، اعظم خان، حارث روف، افتخار احمد، عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button