بین الاقوامی
سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے دوسری بار وارنٹ گرفتاری جاری
یہ وارنٹ جبری گمشدگیوں میں مبینہ ملوث ہونے کے الزامات کے تحت جاری کیے گئے ہیں
ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے دوسری مرتبہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دوسرا موقع ہے جب بنگلادیشی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
چیف پراسیکیوٹر کے مطابق عدالت نے شیخ حسینہ واجد سمیت 11 افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ یہ وارنٹ جبری گمشدگیوں میں مبینہ ملوث ہونے کے الزامات کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیو یارک: ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے انقلابی منصوبہ شروع
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال شیخ حسینہ واجد شدید عوامی احتجاج کے بعد بنگلادیش سے بھارت منتقل ہو گئی تھیں۔ اس سے پہلے بھی ان پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کیے جا چکے ہیں اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔