لائف سٹائل

نیلم منیر کی عروسی لباس میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

محمد راشد اور نیلم منیر کی روایتی انداز میں شادی کی جھلکیاں مداحوں کے دل جیت گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے عروسی لباس میں اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ نیلم منیر نے سرخ رنگ کے عروسی لباس میں خوبصورت انداز اپنایا، جب کہ ان کے شوہر نے روایتی سفید شیروانی زیب تن کر رکھی ہے۔

نیلم منیر کی عروسی لباس میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

یہ جوڑا اپنی تصاویر کے ذریعے مداحوں کو خوب متاثر کر رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

نیلم منیر کی عروسی لباس میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

شیئر کی گئی تصاویر میں نیلم منیر اور محمد راشد کے شادی کی تقریبات کے خاص لمحات کو قید کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نیلم کی مہندی اور نکاح کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں نے ان لمحات کو بے حد سراہا۔

نیلم منیر کی عروسی لباس میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

تصاویر میں نیلم کو پاکستانی روایتی انداز میں سرخ عروسی لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ محمد راشد کریم رنگ کی خوبصورت شیروانی میں نہایت جاذب نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کی شادی: تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

نیلم منیر کی عروسی لباس میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

یہ یادگار فوٹو شوٹ متحدہ عرب امارات کے مشہور مقام برج خلیفہ کے پس منظر میں کیا گیا، جس نے تصاویر کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیا۔

نیلم منیر کی عروسی لباس میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

یوٹیوب پر ایک ویڈیو کے مطابق، نیلم منیر کے شوہر محمد راشد دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، یہ پسند کی شادی تھی، اور ان کی شادی کی تقریب گزشتہ ماہ منعقد ہوئی تھی، جس کے مناظر اب عوام کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button