پاکستان
ٹرینڈنگ

عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، جس کے باعث فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جائے گا

اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ آج ایک مرتبہ پھر مؤخر کر دیا گیا ہے۔

عدالتی عملے کے مطابق جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، جس کے باعث فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔ اس حوالے سے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چودھری کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

خالد یوسف چودھری نے تصدیق کی کہ عدالتی عملے نے انہیں مطلع کیا ہے کہ آج فیصلہ نہیں سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر 23 دسمبر کو فیصلہ سنانے کی تاریخ دی گئی تھی، تاہم بعد میں یہ تاریخ بڑھا کر 6 جنوری مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اور بھارتی عوام بچھڑے ہوئے کزنز ہیں: ہانیہ عامر

واضح رہے کہ نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کو گرفتار کیا تھا اور 17 دن تک اڈیالہ جیل میں ان سے تفتیش کی گئی تھی۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا، جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف واحد ایسا کیس ہے جس کا ٹرائل اتنی طویل مدت تک جاری رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button