Archive

چکوال: مدرسے میں بچے سے زیادتی ِ،ملزم گرفتار

چکوال سانحہ: معلم کی بچے سے مبینہ زیادتی، 25 دن بعد حقیقت سامنے آگئی

چکوال: مدرسے کے طالب علم کے ساتھ معلم کی جانب سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس نے علاقے میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق ملزم نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مدرسہ چھوڑنے پر پابندی لگا دی تھی، تاکہ معاملہ پوشیدہ رہے۔ تاہم 25 دن بعد متاثرہ بچہ مدرسے سے فرار ہو کر گھر پہنچا اور اہلخانہ کو اپنے ساتھ پیش آنے والے ظلم کی داستان سنائی۔

یہ بھی پڑھیںچین نے 6 جی ٹیکنالوجی کی نئی تاریخ رقم کردی

دوسری جانب فیصل آباد کے علاقے پیپلز کالونی میں ڈیلیوری بوائز کو لوٹنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس گروہ میں ایک لڑکی بھی شامل تھی۔ گزشتہ رات عبداللہ پل کے قریب گروہ نے ایک ڈیلیوری بوائے کو اسلحے کے زور پر لوٹا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button