برطانیہ: ہندو انتہا پسندوں کا پاکستانی ریسٹورنٹ پر حملہ، عملے پر تشدد
برطانیہ میں نفرت کا مظاہرہ: ہندو انتہا پسندوں کا پاکستانی ریسٹورنٹ پر دھاوا
مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں پروان چڑھائی گئی ہندوتوا سوچ اب بین الاقوامی سطح پر بھی تشدد اور نفرت کے مظاہرے کا باعث بن رہی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے شہر شیفلڈ میں ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانیوں کے ایک معروف ریسٹورنٹ پر حملہ کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق حملہ آور بھارتی شہری نشے میں دھت تھے۔ انہوں نے ریسٹورنٹ کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور مار پیٹ کی۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے 6 جی ٹیکنالوجی کی نئی تاریخ رقم کردی
انتہا پسندوں نے ریسٹورنٹ کے شیشے توڑ دیے، کرسیاں اور میزیں اُلٹا دیں اور دیگر قیمتی اشیا کو بھی نقصان پہنچایا۔
حملہ آوروں نے الزام لگایا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کے گوشت کی آمیزش کی گئی تھی، جبکہ گائے ان کے لیے مقدس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ یہاں گائے کا گوشت نہیں ہونا چاہیے۔
مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔