کھیل

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیا کی شاندار فتح، بھارت فائنل سے باہر

بھارت کی شکست: ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل پہلی بار انڈیا کے بغیر

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی، جب کہ بھارت کو فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

پانچ میچوں پر مشتمل اس سیریز کے آخری میچ میں کینگروز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرے روز ہی بھارتی ٹیم کو زیر کر کے سیریز 3-1 سے اپنے نام کر لی۔ اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

بھارت کو فائنل تک رسائی کے لیے سڈنی ٹیسٹ جیتنا لازمی تھا، مگر بھارتی بیٹرز کی مایوس کن کارکردگی نے ایک ارب سے زائد بھارتی شائقین کو شدید مایوس کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اور بھارتی عوام بچھڑے ہوئے کزنز ہیں: ہانیہ عامر

آسٹریلیا کی اس کامیابی نے ٹیم کے پوائنٹس کو 63.73 تک پہنچا دیا، جب کہ بھارت 50 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلا گیا۔ جنوبی افریقہ 66.67 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

تیسرا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل رواں سال جون میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں جنوبی افریقہ پہلی بار اور آسٹریلیا دوسری بار فائنل کھیلنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت کے بغیر کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے 2021 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی اور 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کو زیر کیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button