نیلم منیر کی شادی: تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے
نیلم منیر کی دبئی میں شادی: برج خلیفہ کے قریب شاندار شوٹ
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا، ان کی شادی کی دلکش تصاویر منظر عام پر آ گئیں۔
نیلم منیر کی شادی کی تصاویر ان کے آفیشل فوٹوگرافر نے انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں یہ اعلان کیا گیا کہ نئے سال کے آغاز پر اداکارہ اپنی زندگی کے نئے سفر کی شروعات کر رہی ہیں اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی گئی۔
شیئر کی گئی تصاویر میں نیلم کے شوہر کو روایتی عربی لباس "جبہ” پہنے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم اداکارہ نے ابھی تک اپنے جیون ساتھی کا نام ظاہر نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اور بھارتی عوام بچھڑے ہوئے کزنز ہیں: ہانیہ عامر
دبئی کے برج خلیفہ کے قریب لی گئی ان تصاویر میں نیلم منیر سفید چمکدار لباس اور جالی دار دوپٹے میں بے حد خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشی اور اطمینان کے جذبات کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ ایک روز قبل نیلم منیر نے اپنی شادی کی تقریبات کا آغاز "مایوں” کی رات سے کیا، جس کی تصاویر میں انہیں زرد رنگ کی فراک پہنے دیکھا گیا۔
مداحوں نے نیلم منیر کی تصاویر کو بے حد پسند کیا اور ان کی خوشیوں سے بھرپور ازدواجی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔